یو اے ای ،12فروری(ایجنسی) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے نائب صدر ،وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے نئی وفاقی کابینہ کا اعلان کیا ہے اور اس میں نئی خواتین وزراء شامل کی ہیں جس کے بعد میں یو اے ای کی کابینہ میں شامل خواتین وزراء کی
تعداد ایک تہائی کے لگ بھگ ہوگئی ہے۔
یواے ای کی حکومت نے ''مسرت اور رواداری'' کے نام سے نئی وزارتیں تخلیق کی ہیں اور ان دونوں وزارتوں کے قلم دان خواتین ہی کو سونپے ہیں۔ دنیا بھر میں شاید اپنی نوعیت کی یہ پہلی وزارتیں ہیں۔